• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر ندی میں کچرہ ڈمپ کرنے کی روک تھام کیلئے دفعہ 144 نافذ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے ملیر ندی میں کچرہ ڈمپ کر نے کی روک تھام کے لئے دفعہ 144 نافذکر کے آٹھ رکنی عملدرآمد کمیٹی قائم کر دی سربراہ اسسٹنٹ کمشنر کورنگی، ڈپٹی کمشنر کورنگی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا اب ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروا ئی کی جاے گی، ڈپٹی کمشنر اور میونسپل کمشنر کورنگی کو ترجیحی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ملیر ندی پر کچرے کی وجہ سے ماحولیات اور صحت کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں کمیٹی کچرے کی روک تھام کو یقینی بنائے اور ملوث افرار کے خلاف قانونی کارروا ئی کرے، ٹاؤن میونسپل کارپورشین سے کہا گیا ہے کہ وہ پابندی کے احکامات اور اس سے متعلق دفعہ 144 کے نفاذ کے بارے میں نمایاں جگہ پر آگاہی بینر آویزاں ہر ہفتہ ڈپٹی کمشنر کو کارروائی کی رپورٹ پیش کر ے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید