• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز حکومت کا بڑا فیصلہ، PTI کابینہ ارکان کے نام ECL سے نکالنے کی منظوری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) شہباز شریف حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی دور حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیے۔ 

ذرائع کے مطا بق عمران خان ، بشری بی بی،فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام ای سی ایل پر برقرار رہیں گے۔موجودہ وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کےنام ای سی ایل سے نکالنےکی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی جن سیاسی شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ہیں ان میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور ‘ غلام سرورخان، مرادسعید، پرویز خٹک، شفقت محمود ‘ اعجاز شاہ،علی زیدی،خسروبختیار اوراعظم سواتی ‘ اسد عمر،عمر ایوب ،محبوب سلطان، اورفواد چوہدری ‘ فروخ نسیم،شیریں مزاری اوردیگر نام شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نےنیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سےنکالنے کی منظوری دی۔

اہم خبریں سے مزید