• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز کو دھمکی آمیز خط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چھ ججز کو دھمکی آمیز خط کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے آج 23 اپریل کو دن اڑھائی بجے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا جس میں مداخلت کے معاملے پر ججز کی تجاویز کو زیر بحث لایا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے معاملے کا از خود نوٹس لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس طارق محمود جہانگیری ، جسٹس بابر ستار ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان ، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے آئی ایس آئی کی مداخلت پر سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب خط پر دستخط کرنے والے ججز میں شامل نہیں تھے۔
اہم خبریں سے مزید