• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ایجنسیز میں کوئی جوابدہ ہے؟ جسٹس محسن اختر کیانی کا سوال


جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا ہے کہ ایجنسیز میں کیا کوئی جوابدہ ہے؟ کیا کوئی خود احتسابی کا عمل ہے؟

لاپتہ افراد کے کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ کوئی دہشت گرد ہے تو مقدمہ درج کریں، ماورائے عدالت کارروائی نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس والا ماورائے قانون کارروائی کرے تو معطل کر دیتے ہیں، پوچھتے ہیں کیا ایجنسیز میں کوئی جوابدہ ہے؟

جسٹس محسن اختر کیانی نے یہ بھی کہا کہ گمشدگی کمیشن کے خلاف ان کی رائے اس لیے ہے کہ کمیشن ان ہی لوگوں کے ساتھ کام کررہا ہوتا ہے، جن پر الزام ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت وزارت دفاع سے پوچھ کربتائے ایجنسیز کے اندر خود احتسابی کا کیا عمل ہے۔

مدعی کی وکیل کہتی ہیں نگراں وزیر اعظم نے جس دن بیان دیا، اسی دن ایک بندہ اٹھا لیا گیا، یعنی وزیر اعظم کی عدالت میں بیان کی بھی کوئی حیثیت نہیں۔

لاپتہ افراد کیس کی مزید سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

قومی خبریں سے مزید