عدالتی امور میں مداخلت پر 6 ججز کے خط کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فل کورٹ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ریسپانس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام ججز نے عدالتی امور میں مداخلت پر ردعمل دینے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں سامنے آنے والی تجاویز کو ڈرافٹ کی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا اور کہا گیا کہ ہائی کورٹ متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو بھیجے گی۔
ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں تجاویز پر کوئی اختلاف سامنے نہیں آیا، عدالت عالیہ اسلام آباد کا یہ اجلاس خوشگوار ماحول میں ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ تجاویز کا ڈرافٹ تیار کرکے مقررہ تاریخ سے پہلے سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے گا۔