• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری محمد فیاض عمرہ کی سعادت کے بعد برمنگھم پہنچ گئے

برمنگھم (پ ر) میرپور کارپوریشن کے اسٹیٹ آفیسر چوہدری محمد فیاض عمرہ کی سعادت کے بعد برمنگھم کے مختصر دورہ پر پہنچ گئے ۔ انہوں نے سابق مشیرآزاد کشمیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای کی رہائشگاہ پر ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔انہوں نے گفتگو میں کہا کہ میں اوورسیز کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو یہاں اپنی محنت مشقت سےپاکستان کی معیشت کو مضبوط کر رہے ہیں اور ہر مشکل وقت میں بھرپور تعاون کرتے ہیں۔ چوہدری فیاض نے کہا کہ سعید مغل جیسی شخصیات بہت کم ہیں جو کمیونٹی کی خدمات کیلئے کوشاں رہتے ہیں، اب نوجوانوں کو بھی آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا میرے دفتر کے دروازے خاص کر اوورسیز کشمیریوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ۔اوورسیز کشمیری پاکستان کے سفیر ہیں، ان کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ سعید مغل ایم بی ای نے چوہدری فیاض کو یقین دلایا کہ میری زندگی کا مقصد یہی ہے کہ میں خدمت عبادت سمجھ کر کرتا ہوں۔ اس موقع پر اویس چوہدری اور محمد ممتاز بھی موجود تھے۔
یورپ سے سے مزید