لاہور میں 3 پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے کیس میں پولیس کی غفلت سامنے آگئی۔
گرفتار ملزم فیضان نے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں چھینی ہوئی موٹر سائیکل استعمال کی تھی۔
تھانہ شاد باغ پولیس نے دوران ڈکیتی موٹر سائیکل چھینے جانے کی بجائے نوسر بازی کا مقدمہ درج کردیا، غفلت پر ایس ایچ او کو عہدے ہٹادیا گیا۔
لاہور میں 3 پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گرفتار ملزم فیضان سے تفتیش کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ اس نے تینوں اہلکاروں کو نشانہ بنانے کےلیے چھینی گئی موٹر سائیکل استعمال کی تھی۔
اس پر تھانہ شاد باغ پولیس کی غفلت سامنے آئی، تھانہ پولیس نے دوران ڈکیتی موٹر سائیکل چھینے جانے کی بجائے نوسربازی کا مقدمہ درج کیا تھا۔
غفلت سامنے آنے پر ایس ایچ او شادباغ علی زیب کو عہدہ سے ہٹادیا گیا۔
پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم فیضان سی ٹی ڈی کی حراست میں ہے۔