• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، شہری 10 موٹر سائیکلوں، موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر اور دیگر وارداتوں میں شہری 10موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ رمنا کے علاقہ کشمیر ہائی وے سروس روڈ پر3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرعمار احمد وغیرہ سے 3موبائل فون ،کشمیر ہائی وے سروس روڈ پر ایک موٹرسائیکل سوار علی نثار سے موبائل ،کشمیر ہائی وے سروس روڈ پر تین موٹرسائیکل سوارثاقب عباس سے اسلحہ کی نوک پر ساڑھے چار ہزارروپے اور موبائل جب کہ اس کے دوست وکیل حسین سے 47ہزارروپے ،موبائل اور ان کے موٹرسائیکل کاپلگ اور پٹرول پائپ ،تھانہ ترنول کے علاقہ بھڈانہ لنک روڈ پر3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرکلیم اللہ سے 7ہزار روپے ،موبائل اور شناختی کارڈ،تھانہ نون کے علاقہ سروس روڈ پر جمیل سویٹس کے قریب 3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرمحمدحیدر سے 12سوروپے اور موبائل ،تھانہ نون کے علاقہ میں پمپ کے قریب 2موٹرسائیکل سوارشاکراللہ کاموبائل ،تھانہ کھنہ کے علاقہ سوہان سٹاپ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواراکرام حسنین کاموبائل ،تھانہ کرپاکے علاقہ جاپان روڈ پر2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرعاطف سےموبائل اور 9ہزارروپے ،تھانہ ہمک کے علاقہ روات میں برفی شاپ پر2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر75ہزار روپے ،موبائل اور سکیورٹی گارڈ کی رائفل ،تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ سواں گارڈن میں دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر شاہ فیصل سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ مروہ ٹاؤن میں گھرکے باہر کھڑی عاطف سعیدکی گاڑی سے2بیٹریاں ،وزیر محمدالیاس کی کار سے بیڑی ،احسن علی کی گاڑی سے بیٹری ،گاڑی میں سفر کے دوران جمشیدکی جیب سے 50ہزارروپے ،جھنگی سیداں میں وقاص مغل کے گھرکے تالے توڑ کرموٹرسائیکل اور دیگرسامان چوری کرلیاگیا۔تھانہ کورال کے علاقہ غوری ٹاؤن میں محمد کبیر کی دکان پر لگے سولرسسٹم سے 3سولر پلیٹیں مالیتی 2لاکھ روپے چوری کرلی گئیں ۔
اسلام آباد سے مزید