• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائم وبال جان، متعدد افراد گن پوائنٹ پر موبائل فونز، نقدی سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،قفل شکنی ،راہ زنی اور چوری کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 15موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ سٹی کے علاقہ مریڑچوک میں2موٹرسائیکل سوارمحمد آصف سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور موبائل،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ چک مدد میں 2 ملزمان حسنین ملک اور اس کی بیوی سے اسلحہ کی نوک پر 2 موبائل اور 12ہزارروپے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ شمس آبادمیں2 ملزمان اسلحہ کی نوک پر نعمان خان سے موبائل، مجسٹریٹ کالونی میں2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرمنیب افضال سے موبائل،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ محلہ فاروقیہ میں تین ملزمان راجہ محبوب خان کو زدوکوب کرتے ہوئے اسلحہ کی نوک پر 2ہزار 650روپے اورانگوٹھی مالیتی 5ہزار روپے ،تھانہ روات کے علاقہ نکڑالی کے قریب دونامعلوم ملزمان محمد اسلم سے اسلحہ کی نوک پر5ہزارروپے، موبائل، شناختی کارڈاور میڈیا کارڈ چھین کر لے گئے۔ریلوے کالونی میں خالدمحمود کے گھر سے موٹر مالیتی45ہزار روپے اور ریڑھی مالیتی 15ہزارروپے ،شکریال میں سیدمحسن رضا کے گھر کے تالے توڑ کر سونا مالیتی 6لاکھ 50ہزار روپے، ،ایل ای ڈی اور یوپی ایس، فیز8میں احمد کےگھر کی کھڑکی توڑ کر4 تولے کے طلا ئی زیورات، 8 گھڑیاں،گرینڈر،استری وغیرہ کچن آئٹم چوری کرلی گئیں۔
اسلام آباد سے مزید