• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے پانچ لڑکیوں سمیت 7افراد اغواء

اراولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں سے پانچ لڑکیوں سمیت 7افراد کو اغواءکرلیاگیا۔ تھانہ ریس کورس کوخرم یاسین نے بتایاکہ اس کی بیٹی (م)عمر 14 سال اور بھانجی (م) بخاری روڈ کے سکول میں پڑھتی ہیں ۔ شاہان نامی لڑکا عبدالرحمن اورعادل کے ہمراہ اغواکرکے لے گئے۔تھانہ دھمیال کو ناہید ہ بیگم نے بتایاکہ کہ میرا 29 سالہ بیٹا فیضان کبیر اغواء ہو گیا۔تھانہ روات کو محمد عمان نے بتایاکہ میری دونوں بھتیجیوں (ع)بی بی عمر15 سال اور(س)بی بی عمر 14 کو طلحہ اور سلمان خان نے اغواءکرلیا۔تھانہ صدربیرونی کو غلام قادر نے بتایاکہ 9 بجے دن غفور احمد نے مجھے کہا کہ گلشن آباد مین گیٹ کے سامنے آ جائیں، میں وہاں چلا گیا جہاں شاہد زمان اور غفور احمد پہلے سے موجود تھے جنہوں نے مجھے اپنی گاڑی میں بٹھالیا ۔غفور احمد نے پسٹل نکال کر مجھے کہا ہمارے ساتھ چلو اور مجھے حبیب لائن اپنے گھر لے گئے جہاں انہوں نے ایک کمرے میں لے جا کر مجھ سے میرا موبائل لے لیا اور وہاں مجھے 10گھنٹے تک جس بے جا میں رکھا، اسی دوران عمران اکبر ایک تحریری اشٹام لے کرآیا جس پر انہوں نے اسلحہ کی نوک پر مجھ سے دستخط کروائے۔تھانہ کھنہ کو محمد یاسین نے بتایاکہ اس کی24 سالہ بیٹی (الف) اغواء ہو گئی۔
اسلام آباد سے مزید