راولپنڈی( جنگ نیوز)کالج آف فریشز اینڈ سرجنز پاکستان کے سالانہ انتخابات برائے سال2024ء سلسلے میں کالج کونسل کا 210واں اجلاس کراچی میں ہوا جس میں اتفاق رائے سے پروفیسر محمد شعیب شفیع کوبلامقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا ۔پروفیسر خالد مسعود گوندل سنیئر نائب صدر،پروفیسر عباس میمن نائب صدر، پروفیسر محمد مسرور کو خزانچی منتخب قرار دیا گیا۔اس موقع پر ایگزیکٹوکمیٹی کے لئے2ممبران پروفیسر جہانگیر خان اورپروفیسرسید خالد احمد اشرفی اور فنانس کمیٹی کیلئے پروفیسر ابرار اشرف علی اور پروفیسر عنبرین افضل کا انتخاب کیا گیا۔نومنتخب صدر پروفیسر محمد شعیب شفیع نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں مکمل ذمہ داری سے نبھائیں گے اور کالج کی ترقی کیلئے اپنی تما صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔سابق صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصرنے کالج آف فریشز اینڈ سرجنز پاکستان کا صدر منتخب پروفیسر محمد شعیب شفیع، سنیئر نائب صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل سمیت تمام عہدیداروں کو بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ کالج کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔