• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں بھاری اضافہ کا معاملہ حل نہ ہو سکا

اراولپنڈی (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی طرف سے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے نئے طلبہ سے بھاری فیسوں کی غیر قانونی وصولی کے معاملے کا تین ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجو کوئی حل سامنے نہیں آ سکا اور طلبہ اور والدین کی طرف سے مسلسل وزیر اعظم کو انصاف کی اپیلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل کالجوں سے جنوری میں کونسل کی منظوری کے بغیر بھاری فیس وصولیوں پر وضاحت کیلئے خطوط لکھے تھے۔ متعدد نجی میڈیکل کالجوں نے پی ایم ڈی سی کی منظوری کے بغیر اور پی ایم ڈی سی ایکٹ کے خلاف سالانہ 10 لاکھ روپے تک اضافی وصولیاں کی تھیں۔ ملک بھر سے طلبہ اور والدین کا موقف ہے کہ پی ایم ڈی سی یہ بتائے کہ جب اضافی فیسیں اس کونسل کی منظوری کے بغیر کی گئیں تو اس پر تین ماہ گزرنے کے باوجود فیصلہ کیوں نہیں کیا جارہا۔ ذرائع کے مطابق طلبہ اور والدین سابق نگراں وزیر ڈاکٹر ندیم جان سے بھی رابطہ کر رہے ہیں ۔سابق نگران وزیر نے میڈیکل کالجوں کی فیسوں میں کمی کا فیصلہ کیا تھا مگر ان کے جانے کے بعد معاملہ کو سرد خانے میں ڈالنے کی کوششیں جاری ہیں۔دوسری طرف ان نجی میڈیکل کالجوں کی بھاری فیسوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائر ہو چکی ہے۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے اس معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید