• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایس پی صدر ڈویژن محمد آصف یوسف زئی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ موٹرسائیکل چھننے والے گرو ہ کا سرغنہ جانان عرف گل حبیب کلی الماس میں موجود ہے جس پر ڈی ایس پی ائیر پورٹ سرکل عجب خان کاکڑ اور ایس ایچ او جمیل شہید مسعود کاکڑ کی سربراہی میں ٹیم نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے چارروز قبل عالمو چوک کے قریب طالب علم محمد اخلاص سےچھننی گئی موٹرسائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ قبضے میں لے لیاابتدائی تفتیش میں ملزم نے ایک درجن سےوارداتوں کااعتراف ہوئے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی بھی کی ہےجن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید