• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کے مسائل مشاورت سے حل کئے جائیں‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ اور عمر فاروق ایڈووکیٹ نے بیان میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو یونین کونسل کا الیکشن نہیں جیت سکتے وہ آج عمران خان کے خلاف بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سوچ اور فکر کا نام ہے ان کیخلاف بیان بازی کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں بھی صرف عمران خان کا بیانیہ مانا جائے گا کوئی بھی شخص عام کارکن سے اوپر اپنی حیثیت کو نہ بڑھائے ۔درایں اثناء انہوں نے بیان میں کوئٹہ میں تاجروں کے گوداموں پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبضے میں لیا گیا سامان فوری طور پر واپس کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کی نمائندگی موجود ہے ان کے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالا جائے ۔ اس طرح نہیں ہوسکتا کہ کسٹم و دیگر ادارے گھروں یا گوداموں پر چھاپے ماریں۔ انہوں نے بیان میں ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ہونے والے سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ باہمی مشاورت سے مسائل حل کئے جائیں ۔ پی ٹی آئی ٹرانسپورٹروں اور تاجروں کے ساتھ ہونےوالی غیرقانونی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید