• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری نے کسی ایک جماعت نہیں تمام جماعتوں کو دعوت دی: شیری رحمٰن

رہنما پی پی پی شیری رحمٰن---فائل فوٹو
رہنما پی پی پی شیری رحمٰن---فائل فوٹو 

سینیٹر و پی پی پی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے جو کہا ہے اسے خوش آمدید کہنا چاہیے، آصف زرداری نے سب کو دعوت دی ہے، آصف زرداری نے کسی ایک جماعت نہیں تمام جماعتوں کو دعوت دی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ نگرانی سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر سینیٹ میں بحث ہوئی۔

سید یوسف رضا گیلانی نے بحث کے آغاز میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر بحث کا آغاز کرتے ہیں لیکن یہ لازمی اصول نہیں، یوسف رضا گیلانی نے فلور پر شیری رحمٰن کو بولنے کی اجازت دی۔

پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمٰن نے بحث کا آغاز کیا۔

شیری رحمٰن نے سینیٹ کے اجلاس میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کیا، پاکستان میں کونسا الیکشن صحیح تھا؟ پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو رویہ بدلنے اور آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔

شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کہا کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قربانی ضرور دی ہے لیکن ملک کے وقار کا خیال رکھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے گذشتہ الیکشن کو آر او الیکشن قرار دیا تھا، ہم نے پچاس سے زائد درخواستیں دائر کی ہیں، صرف بیانیہ بنانے سے ملک آگے نہیں بڑھتا، راستے موجود ہیں آئیں مل کر آگے بڑھتے ہیں تو راستے مل جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید