خیبر پختونخوا کے 34 اضلاع میں چلائی گئی انسداد پولیو مہم کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
پشاور سے محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک چلائی گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق 92 ہزار بچے گھروں میں نہ ہونے سے قطروں سے محروم رہے، 21 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے سے انکار کیا۔
محکمہ صحت کے مطابق 72 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا تھا، جبکہ مجموعی طور پر 71 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔