• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں مزید 2 بچے پولیو سے متاثر، تعداد 52 ہو گئی


پاکستان میں مزید 2 بچوں کے پولیو سے متاثر ہونے کے بعد تعداد 52 ہو گئی۔

حکّام کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچوں کا خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق ہے۔

حکّام نے بتایا ہے کہ ڈی آئی خان کی تحصیل درازندہ میں 3 سالہ بچی اور 18 مہینے کا بچہ پولیو سے معذور ہوئے ہیں۔

حکّام کے مطابق  خیبر پختون خوا میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

حکّام نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں پولیو سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں 24 بچے، سندھ میں 13 بچے، پنجاب اور اسلام اباد میں 1،1 بچہ متاثر ہو کر معذور ہوا ہے۔

صحت سے مزید