• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین پرستار کس کھلاڑی کی زیادہ ہیں؟؟ کرکٹر اُسامہ میر اور محمد علی نے ”ہنسنا منع ہے“ میں بتادیا

کراچی (جنگ نیوز) قومی کرکٹر ٹیم کے نامور کھلاڑی اُسامہ میر اور محمد علی کی چٹ پٹی گفتگو اتوار کو ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں پیش کی جائے گی۔ دونوں کھلاڑیوں میں سے خواتین سب سے زیادہ کس کھلاڑی کی پرستار ہیں، دونوں کس کھلاڑی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں اور پی ایس ایل کی خوشگوار یادیں کیا ہیں؟۔ یہ سارا خلاصہ دونوں کھلاڑیوں نے ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کے دوران کیا۔ شو کا مکمل احوال ناظرین تابش ہاشمی کی میزبانی میں اتوار کی شب 11 بجکر5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید