• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے سیاسی نقصان برداشت کیا انتشار نہیں ہونے دیا، تحریک انصاف

اسلام آباد:(جنگ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری انفارمیشن رئوف حسن نے شعیب شاہین ایڈوکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہمیں انتشاری کہنے والوں کو بتاتا چلوں کہ عمران خان نے اپنا سیاسی نقصان برداشت کیا لیکن ملک میں انتشار نہیں پیدا ہونے دیا، ملک کی تاریخ بہت سے ایسے واقعات سے بھری ہوئی جن پر اصل یوم سیاہ منا چاہیے،کیا کسی ملک کے دو ٹوٹے ہونے سے زیادہ سیاہ رات ہو سکتی ہے،کیا اس سیاہ دن کی معافی مانگی گئی ہے ؟ کیا ضیا اور مشرف کے مارشل لاء کی معافی مانگی ہے ، آج بھی وقت ہے ملک کو دولخت کرنے پر قوم سے معافی مانگیں،ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کیوں سامنے نہیں آئی ہے، آرمی پبلک اسکول ایک گھنائوناحادثہ 150 کے قریب بچوں کو شہید کیا گیاتھا ، اس کا ذمہ دار کون تھا؟ کیا اس پر معافی مانگی گئی ہے ؟

ملک بھر سے سے مزید