کراچی (جنگ نیوز) نامور منی ایچر آرٹسٹ عمران قریشی نے کہا ہے کہ ایسا کام کرنا چاہتا ہوں کہ صدیوں بعد بھی یاد رکھا جائے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ لال رنگ کا مجھ سے کچھ زیادہ ہی لگاؤ ہے۔ رنگ باتیں بھی کرتے ہیں۔ خوش قسمت ہوں کہ شہرت ایک دَم سے نہیں ملی۔ تفصیلی گفتگو ناظرین اتوار کی شام7بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔ میزبان سہیل وڑائچ ہیں۔