• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 دِن میں سگریٹ چھوڑ دوں گا، پی ٹی آئی کے شیر افضل خان کا ’ہنسنا منع ہے“ میں دبنگ اعلان

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ عوامی دباؤ اور بانی پی ٹی آئی کی خواہش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اعلان کرتا ہوں کہ 15دِن میں سگریٹ چھوڑ دوں گا۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شو کے دوران پوچھے گئے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شیر افضل خان مروت کا مزید کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان کو کبھی پی ٹی آئی میں ہونا ہی نہیں چاہیئے تھا۔ اُنہوں نے بتایا کہ وکیل بنے ہوئے مجھے ڈیڑھ دو سال ہوئے تھے کہ جج بن گیا۔آج یوں لگتا ہے میں وکیلوں سے برداشت نہیں اس لئے اُنہوں نے مجھے آگے کردیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ میرے چچا نے 5شادیاں کی تھیں، ایک کا انتقال ہوگیا تھا جبکہ 5 بیک وقت زندہ تھیں۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما کے ساتھ ہونے والی دلچسپ گفتگو کا مزیدار احوال ناظرین اتوار کی شب 11 بجکر5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔ میزبان تابش ہاشمی ہیں۔