• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 منافع بخش پاورکمپنیوں کی نجکاری کا منصوبہ تیار، نئے بورڈ کی تشکیل کا فیصلہ

لاہور(صباح نیوز) حکومت نے 5 منافع بخش پاورکمپنیوں کی نجکاری کا پلان تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق پہلے نقصان والی کمپنیوں کی نجکاری کی وزارت توانائی کی تجویز مسترد کردی گئی ہے ۔جبکہ ڈسکوز کی نجکاری سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ ذرائع وزارت نجکاری کے مطابق جن پاورکمپنیوں کی نجکاری ہوگی۔ ان میں لیسکو، فیسکو، آئیسکو، میپکو اور گیپکو شامل ہیں جبکہ پہلے مرحلے میں ان کمپنیوں کے نئے بورڈ کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 12رکنی بورڈ نے حتمی منظوری کیلئے کابینہ کو سمری بھجوا دی ہے اور یہ 12ممبران ہی پانچوں بورڈز کے ڈائریکٹر ہوں گے اور یہی ارکان نجکاری سمیت تمام معاملات دیکھیں گے۔

اہم خبریں سے مزید