• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹزیم کے شکار بچوں کیلئے لاہور میں پہلا سرکاری سکول بنائینگے، مریم نواز

لاہور ( جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے7لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی، وزیر اعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کمزور قوت سماعت و بصارت پر 7 لاکھ طالبعلموں کو امداد دینگے۔ پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کی سکریننگ کر کے نظر اور قوت سماعت چیک کی جائے گی- کمزور قوت بصارت اور قوت سماعت والے طلبہ کو چشمے او رہیرنگ ایڈ دی جائیں گی- پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولو ں میں سکریننگ کا عمل جلد شروع کیاجائے گا- معروف ادارہ اے ٹی اسکیل (ATscale) 500ملین کی مالی معاونت کرے گا- وزیراعلیٰ سے معروف ادارے اے ٹی اسکیل (ATscale) کے وفد نے ملاقات کی- سکولوں میں انٹرنیٹ سروسز او ردیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا- سکولوں کے بچوں میں غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا- ہیلتھ نیو ٹریشن ا ور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک کار کی ضرورت پر زور دیا گیا- سکولوں کے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کے لئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا- وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب میں، ذہنی معذوری کے مرض، آٹزیم کے شکار بچوں کے لئے پہلا سرکاری سکول لاہور میں قائم کیاجائے گا- عوام کی خدمت کے لئے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرناچاہتی ہوں -نئے دور میں نئی سوچ سے ہی مثبت تبدیلی ممکن ہے-عالمی معیار کے مطابق تعلیم حاصل کرنا، ہر بچہ کا حق ہے۔ طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے نجی اشتراک سے پیکٹ ملک پراجیکٹ شرو ع کیا جارہا ہے۔ لاہور میں مفت ایمرجنسی وائی فائی کی سہولت دوبارہ شروع کر دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید