سیالکوٹ (آئی این پی )سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کے مالک صرف سویلین ہیں، عمران خان ڈیل کرکے بجائے جیل میں رہیں گے۔قائد کو بہت سی پیشکش کی گئیں جو انہیں نے نہیں مانیں،ہمارے پاس 9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کے ثبوت موجود ہیں، اسکی تحقیقات ہونی چاہیےسعودی عرب بھائی ہے، 9 مئی کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ میرا واسطہ بہت پرانا ہے، آن لائن کے مطابق اپنے ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے پارٹی سربراہی ملنے کی افواہیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چیئر مین گوہر خان اچھی قیادت کر رہے ہیں۔سیالکوٹ میں اپنے خطاب میں سابق صدر نے کہا کہ شرم کی بات ہے دو کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں ان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی خودداری سے ملتی ہے، عمران جیل میں رہے گا، ڈیل نہیں کرے گا۔ سعودی عرب ہمارا بھائی ہے، جو وفد آرہے ہیں ان کو خوش آمدید کہتے ہیں، چائنا کوریڈور کو سپورٹ کرتے ہیں۔