• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولٹری مالکان کا سرکاری نرخنامہ ماننے سے انکار‘ دکانیں بند کردیں

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پولٹری مالکان نے سرکاری نرخنامے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجاً دکانیں بند کردیں۔ تفصیلا ت کے مطابق پولٹری مالکان نے سرکاری نرخ نامے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجاً دکانیں بند کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں مرغی زیادہ قیمت پر مل رہی ہے، سرکاری ریٹ پر فروخت نہیں کرسکتے۔ انتظامیہ کے الزامات حقائق کے برعکس ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرغی زیادہ قیمت پر مل رہی ہے تو اسے کم قیمت پر کیسے بیچ سکتے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید