• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی عمر میںپولیس اوررہزنوں میں فائرنگ کاتبادلہ3ملزمان گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ جمیل شہید مسعود خان کاکڑ عملے کے ہمراہ گزشتہ شب معمول کی گشت کررہے تھے کلی مغل آباد پہنچے تو وہاں تین مسلح افراد شہری سے موٹرسائیکل چھننے کی کوشش کر رہے تھے ملزمان پولیس دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے ملزمان کوکلی عمر میں فائرنگ تبادلے کے بعد گھیرے میں لے کرگروہ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان حبیب اللہ ٗ جانان اور عبدالمالک کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹرسائیکل قبضے میں لے لی ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ ان کا گروپ آٹھ افراد پرمشتمل ہے جو موٹر سائیکل چھیننے کے بعدژوب کے راستے افغانستان فروخت کردیتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید