کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ میں تین روزہ فرنیچر نمائش شروع ہوگئی جس کا افتتاح گزشتہ روز کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر عبدلاحد آغانے کیا ، نمائش میں موجود پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے فرنیچر برانڈز نے اپنی مصنوعات کا تعارف کروایا اور نئے ٹرینڈ سے مطابقت رکھتے ڈیزائن بھی دکھا ئے۔ آر ایف ایونٹس نمائش میں فرنیچر سے وابستہ 50 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی اور نمائش میں موجود اشیاء پر ٪40 فیصد تک رعایت ہے۔تین روزہ رنگا رنگ فرنیچر نمائش آر ایف ایونٹس کی جانب سے منعقد کی گئی ہے ۔آر ایف ایونٹس کی سی ای اوڈاکٹر نازش فیصل نے عوام کے پرجوش استقبال پر مسرت کا اظہار کیا اور اسے علاقے میں خوش آئندہ اضافہ قرار دیا ۔