• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی سائٹ ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے سیکورٹی گارڈ اور اس کے دوست سے لوٹ مار کی۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی اہلکار نے پستول نکال کر چلانے کی کوشش کی تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔

دوسری جانب کھوکھراپار سے لیاری گینگ وار کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔

علاوہ ازیں گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب شہریوں نے مبینہ ڈاکو کو پکڑ لیا، جسے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید