• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: دل کا دورہ پڑنے سے موٹرسائیکل سوار بیوی سمیت گر کر جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

لاہور میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اکبر چوک فلائی اوور سے گر کر جاں بحق ہوگئے، دونوں میاں بیوی اقبال ٹاؤن سے فیروز پور روڈ پر واقع اپنے گھر آرہے تھے کہ موت نے آ لیا۔

پولیس کے مطابق 65 سالہ شیخ افضل اور ان کی 60 سالہ بیگم عابدہ نور اقبال ٹاؤن سے گھر آرہے تھے کہ اکبر چوک فلائی اوور سے اترتے ہوئے موٹر سائیکل کی رفتار تیز ہو گئی۔

اسی دوران شیخ افضل کو دل کا دورہ پڑا، جس سے موٹرسائیکل بے قابو ہو کر باؤنڈری وال سے ٹکرائی اور دونوں میاں بیوی فلائی اوور سے نیچے جاگرے۔

عابدہ بانو موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ شیخ افضل اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

قومی خبریں سے مزید