وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے عالمی اقتصادی فورم میں عالمی صحت کے ایجنڈے پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی فرمانروا اور سعودی ولی عہد کے صحت کے شعبے میں اقدامات کو سراہا۔
ریاض سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی فرمانروا اور ولی عہد اپنے اقدامات سے دکھی انسانیت کی مدد کر رہے ہیں۔
انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کےلیے اقدامات پر بل گیٹس فاؤنڈیشن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ ہر سال پاکستان میں لاکھوں بچوں کو پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے ہماری کوششوں سے جلد پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہو جائے گا۔