دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ ساتھ نہ لے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں سعید اجمل نے بولنگ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں، انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کنڈیشنز میں اسپن بولنگ کوچ کی ضرورت نہیں ہے۔
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں قومی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں سعید اجمل کے علاوہ رد و بدل کا امکان نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسپن بولنگ کوچ کا فیصلہ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سعید اجمل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسپن بولرز کو تیار کرنے کی ذمے داری دیے جانے کا امکان ہے، بنگلادیش کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے اسپنرز کا کیمپ لگایا جائے گا۔