• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے کوچیلا کے کانسرٹ میں پرفارم کرنے کے بعد اپنی روتے ہوئے تصویر شیئر کرکے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔

30 سالہ گلوکار نے 14 اپریل کو کوچیلا میں ہونے والے میوزک فیسٹیول میں پرفارم کرکے اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

تاہم اس ایونٹ میں جسٹن بیبر کی شکل دیکھ کر ان کے دوست اور مداح ایک نئی تشویش میں مبتلا ہوگئے کہ کہیں ان میں بیماری کے اثرات اب بھی موجود تو نہیں ہیں؟

جسٹن بیبر نے اپنی زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، بچپن میں شہرت کے ملنے کے بعد ہی وہ ضدی اور اکھڑ مزاج مشہور ہوگئے تھے، تاہم عین جوانی میں وہ رامسے ہنٹ سنڈروم کی بیماری میں مبتلا ہوگئے، غصے اور ڈپریشن کی وجہ سے وہ اکثر شراب نوشی کے ساتھ ساتھ منشیات کا استعمال بھی کرنے لگے تھے۔

کینیڈین گلوکار نے گزشتہ روز یعنی 27 اپریل کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تازہ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں سے 2 تصاویر میں وہ کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور مداحوں نے نوٹ کیا کہ وہ شاید رو رہے ہیں۔

مداح جسٹن بیبر کی ان 2 تصاویر کو نظر انداز نہیں کرسکے اور ان کی جانب سے اس پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور اکثر مداح یہ پوچھتے نظر آرہے ہیں کہ ان کا پسندیدہ گلوکار کیوں رو رہا ہے؟

یاد رہے کہ رامسے ہنٹ سنڈروم  بیماری میں مبتلا ہونے سے ان کے چہرے کا آدھا حصہ مفلوج ہوگیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کانسرٹس میں شرکت کرنے سے ایک لمبا بریک لے لیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید