وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پچھلے روز لاہور ہائیکورٹ کا ایک فیصلہ سنا تو ہنسی آ گئی، لاہور ہائیکورٹ میں کیس کوئی اور چل رہا تھا ریمارکس کچھ اور دیے گئے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں کہا گیا بچوں میں بائیکس تقسیم کی گئیں تو وہ لڑکیوں کے اسکولوں کے چکر لگائیں گے، جنہوں نے لڑکیوں کے اسکولوں کے چکر لگانے ہیں ان کے پاس اپنی موٹرسائیکل ہوتی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ تو وہی بات ہوئی روٹی سستی کریں گے تو ہر کوئی دو کے بجائے تین روٹیاں کھائے گا، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ای بائیکس پر ون ویلنگ کی جائے گی، تھوڑا سا علم ہونا چاہیے ای بائیکس پر ون ویلنگ نہیں کی جا سکتی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ آپ ایگزیکٹو کے فیصلوں میں مداخلت کریں گے تو عوام دیکھ رہے ہیں، آپ کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔