• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Justin Bieber Loosing Temper Butt Successful Singer
اکھڑ مزاج مگر کامیاب گلوکار جسٹن بیبر

جسٹن بیبر اپنی گلوکاری کے حوالے سے ہی نہیں اکھڑ مزاجی کے حوالے سے بھی شہرت کے حامل ہیں، وہ مداحوں کے ساتھ اپنے خراب رویے کی وجہ سے اکثر میڈیا کی زینت بنتے ہیں۔

اسی طرح کے بہت سے واقعات سے جسٹن بیبر کی زندگی بھری ہوئی ہے جن میں وہ کبھی اپنے پڑوسی کو تنگ کرتے نظر آتے ہیں، کبھی کسی مداح کی پٹائی لگاتے ہیں، تو کبھی کسی پو لیس والے کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

اکھڑ مزاج مگر کامیاب گلوکار جسٹن بیبر

کچھ عرصے قبل جسٹن بیبر نشے میں گاڑی چلا رہے تھے، پولیس کے روکنے پر بیبر نے نازیبا الفاظ استعمال کیے، جس پر امریکا بھر میں گلو کار کو ملک سے بے دخل کر نے کے لیے ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے اور بھر پور دستخطی مہم بھی چلائی۔

یوٹیوب کے ذریعے شہرت پانے والےکینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کے پہلے البم ’میری دنیا‘ نے امریکا، کینیڈا، برطانیہ سمیت متعدد مما لک میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے۔

اکھڑ مزاج مگر کامیاب گلوکار جسٹن بیبر

یکم مارچ 1994ء کو کینیڈا کی ریاست اونٹیریو کے شہراسٹین فورڈ میں پیدا ہو نے والے جسٹن بیبرکی پرورش اکیلی ماں نے کی، بیبرنے چھو ٹی عمر میں ہی گائیکی کےایک مقابلے میں حصہ لیا اور دوسرا نمبر حاصل کیا، بیبر کی دلچسپی ہمیشہ موسیقی میں رہی، ان کی والدہ نے انہیں دوسری سالگرہ کے موقع پر ایک ڈرم کٹ بطور تحفہ دی، جسے وہ ہر وقت بجاتے رہتے تھے۔

اکھڑ مزاج مگر کامیاب گلوکار جسٹن بیبر

آبائی علاقے میں منعقد ہونے والے مختلف مقابلوں میں حصہ لینے کے بعد جسٹن بیبر بلندیوں کی طرف بڑھنا شروع ہوگئے، پھر بعد میں ان کی والدہ نے مائیکل جیکسن اور اسٹیو ونڈر کے گانوں کی ننھے بیبر کی آواز میں ویڈیو کلپ بنا کر یوٹیوب پر ڈالنا شروع کردیں، جسٹن کی یہ ویڈیو اس کے مداحوں میں مقبول ہو نا شروع ہوگئی اور وہ شہر ت کی بلندیوں کو چھونے لگے، ان کی پہلی البم ما ئی ورلڈ نومبر 2009ء میں ریلیز ہوئی اور راتوں رات بے انتہا شہرت پاگئی۔

اکھڑ مزاج مگر کامیاب گلوکار جسٹن بیبر

انہوں نے ایک میوزک کمپنی کے نمائندے یو شیر کے ساتھ معا ہدے پر اس وقت دستخط کیے، جب وہ اپنی پہلی میوزک البم جاری کرنے والے تھے، واضح رہے کہ جسٹن بیبر40میں سے واحد گلو کار ہیں جس کا پہلا گانا ان کا البم ریلیز ہونے سے پہلے ہی آسمان کی بلندیوں کو چھو گیا۔

جسٹن کا البم ’میری دنیا لٹ گئی‘ متعدد ملکوں میں مشہور ہوا، وہ بعد میں اپنے جارحانہ رویے کی وجہ سے ہر وقت خبروں میں رہے اور انہیں تنقید کا سامنا کر نا پڑا، اس کے بعد 2015ء میں اپنے نمبر 1 گانے ’واٹ ڈو یو مین‘ کے سا تھ دوبارہ اپنی کھوئی ہوئی شہرت کو بحال کیا۔

اکھڑ مزاج مگر کامیاب گلوکار جسٹن بیبر

جسٹن بیبر دل پھینک بھی واقع ہوئے ہیں، 2010ء میں ان کا سب سے پہلا افیئر ٹی وی اداکارہ و گلو کا رہ سیلینا گومز کے ساتھ منظر عام پر آیا جن کا ساتھ بہت طویل عرصےنہ چل سکا اور دو سال کے بعد ہی نو مبر 2012ء میں دونوں نے اپنے راستے جدا کر لیے، دو نوں کی ٹو ئٹر پر آنے والی ایک متنا زع تصویر اس کی وجہ بنی اور سیلینا گومز کو بیبرکے مدا حو ں کی طرف سے تلخ باتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین