• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقتول بچی 3 سال بعد مل گئی‘ پولیس نے ملزم سے اقبال جرم کرالیا تھا

پاکپتن(این این آئی)پنجاب پولیس کے تفتیشی نظام کی قلعی کھل گئی، پاکپتن میں 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل گئی، پولیس نے ایک ملزم سے اقبال جرم بھی کرالیا تھا۔ملکہ ہانس کے علاقے میں تین سال قبل اغواء کے بعد قتل قرار دی جانے والی بچی گھر پہنچ گئی، پانچ سالہ عدن تھانہ ملکہ ہانس کے علاقہ سے اغواء ہوئی تھی۔پولیس نے شک کی بنا پہ 2023 میں ایک ملزم کو گرفتار کیا اور اس سے بچی کو قتل کرنے کا اعترافی بیان بھی لے لیا تھا۔ ملزم نے پولیس کے دباؤپر بچی کو قتل کر کے لاش نہر میں پھنکنے کا اعتراف کیا،اب تین سال بعد عدن فاطمہ اپنے گھر پہنچ گئی،بچی نے بیان دیا کہ اسے کسی شخص نے اغواء کر کے مدرسہ میں چھوڑ دیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید