• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI اداروں کیخلاف مہم اور منتیں بھی کررہی ہے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اداروں کیخلاف مہم چلارہی ہے اور ان کی منتیں بھی کررہی ہے، اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی سے ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی کے وزیر اعلی کے عزائم دہشتگردانہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ایکسائز، ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے اسلام آباد پر قبضے اور اداروں سے مذاکرات کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے دوسری طرف منتیں ترلے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وزیر اعلی دہشتگردوں کی طرح اسلام آباد پر چڑہائی کی دھمکیاں دے رہا ہے، اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی سے ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی کے وزیر اعلی کے عزائم دہشتگردانہ ہیں، ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے سوشل میڈیا پر دہشتگردی کرتے رہے اب دارالخلافہ میں دہشتگردی کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں، داخلی گروہ بندی کا شکار پی ٹی آئی کے اندر ہر گروہ کا اپنا الگ بیانیہ ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے پی ٹی آئی کا ہر گروہ ڈیل کی درخواستیں دے رہا ہے، اداروں کے خلاف مہم چلانے والے کس منہ سے اداروں سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید