• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنز کپ ہاکی کیلئے قومی ٹیم ہالینڈ میں ٹریننگ کرے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنز کپ ہاکی سے قبل قومی ٹیم کا ہالینڈ میں ایک ہفتے کا تربیتی کیمپ لگا جائے گا، ایونٹ31مئی سے پولینڈ میں شروع ہوگا۔ ٹیم20 مئی کو ہالینڈ روانہ ہوگی، جہاں وہ ہالینڈ کے ساتھ دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلے گی ۔ وہاں کی اکیڈمی ٹیموں کے ساتھ پریکٹس میچز بھی ہونگے ۔ اسلام آباد میں تربیتی کیمپ15 مئی سے شروع ہوگا۔ امکان ہے کہ اذلان شاہ کپ میں حصہ لینے والی ٹیم میں ایک یا دوتبدیلیاں کی جائیں گی۔ فیصلہ ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمنس کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ آلٹمنس پہلے ہی ہالینڈ میں موجود اور تربیتی کیمپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ نیشنز کپ میں نو ٹیمیں ایکشن میں ہونگیں۔ پاکستان کو پول بی میں فرانس کے علاوہ دو آسان ٹیموں ملائیشیا اور کینیڈا کا سامنا ہوگا۔ پول اے میں آسٹریلیا، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور میزبان پولینڈ شامل ہیں، پاکستانی ٹیم 31 مئی کو ملائیشیا، دو جون کو کینیڈا اور پانچ جون کو فرانس سے مقابلہ کرے گی۔

اسپورٹس سے مزید