• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل

پشاور( وقائع نگار) محکمہ خوراک نے کم وزن روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر مزید 15 نانبائیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ اور کمال احمد نے حیات آباد کے مختلف مارکیٹوں شمالی مارکیٹ‘ ترنگزئی مارکیٹ‘ بنگش مارکیٹ‘ نواب مارکیٹ‘ لیبر کالونی اور انڈسٹریل روڈ پر نانبائی کی دکانوں میں نرخوں بارے آگاہی حاصل کی اور ڈیجیٹل سکیل کے ذریعے روٹی کے وزن کو چیک کیا۔ کم وزن روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر محکمہ خوراک کے افسران نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 15 نانبائیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔
پشاور سے مزید