• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو ہر جائز ریلیف دیں گے ،ارشد ایوب

پشاور ( جنگ نیوز )خیبر پختونخوا کے وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ارشد ایوب خان سے پیر کے روز سبزی منڈی کوہاٹ کے وفد نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر ٹی ایم او اور آر ایم او کوہاٹ بھی موجود تھے۔ سبزی منڈی کوہاٹ کے وفد نے صوبائی وزیر سے کہا کہ ہماری سرکاری منڈی، پرائیویٹ منڈی ہونے کی وجہ سے نہیں چل پا رہی لہذا پرائیویٹ منڈی کو ختم کیا جائے جو کہ غیر قانونی ہے تاکہ سرکاری منڈی کاروبار کر پائیں۔ صوبائی وزیر ارشد ایوب خان نے ان کے تمام مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آپ کے مسئلوں کے حل کا جائزہ لینے کے لئے ٹیم کوہاٹ بھجوائی جائے گی اور قانونی تقاضے پورے کر کے انہیں ان کا حق قانون کے مطابق دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم عوام کو ہر جائز ریلیف دیں گےان کے تمام مسائل کی قانونی رائے لینے کے لئے محکمہ قانون سے رجوع کیا جائے گااور اسکا حل نکالا جائے گا جو بھی حق پہ ہوں گے انہیں انکا حق ملے گا۔
پشاور سے مزید