• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ایک پیسہ قوم کی امانت، علاج کی بہترین سہولتوں پر خرچ کرینگے، وزیراعلیٰ مریم

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک ایک پیسہ قوم کی امانت ہے،علاج کی بہترین سہولتوں پر خرچ کریں گے، ہر ڈسٹرکٹ میں عوام کیلئے بہترین ہسپتال بناناچاہتے ہیں،وزیر اعلیٰ نے چلڈرن ہسپتال لاہورکا دورہ کیا اور ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔ چلڈرن ہسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنا نے کا بھی اعلان کیا اور فنڈز کے اجرا ء اور جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں چلڈرن ہسپتال بنانے اور اسے چلڈرن ہسپتال لاہور سے لنک کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزرا کو چلڈرن ہسپتال کا متواتر وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اسلامک (ایڈ) یو کے اوریونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکے درمیان کالج بلاک کے قیام کیلئے ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ نئے کالج بلاک میں میڈیکل سٹوڈنٹس کو چلڈرن ہیلتھ سے متعلق تعلیم اور ریسرچ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ملک بھر سے سے مزید