• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈار کا حکومت میں کردار سیاسی، وجہ رشتہ داری نہیں، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا حکومت میں کردار سیاسی ہے اس کی وجہ رشتہ داری نہیں ہے،مجھے وزارت دینے کا معاملہ اب نواز شریف کے پاس ہے وہ جو چاہیں فیصلہ کریں وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ تمام چار سو سینٹرز پر باردانہ بیگز پہنچ چکے ہیں، حکومت گندم خریداری سے نہیں بھاگ رہی مگر چھوٹے کسان سے خریدے گی،میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوال اٹھ رہا ہے کہ ن لیگ کی ایسی کیا مجبوری تھی کہ اتنی عجلت میں اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنایا گیا حالانکہ آئین میں اس عہدے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، یہ کوئی بااختیار عہدہ بھی نہیں ہے مگر پھر بھی ن لیگ اسحاق ڈار کے حوالے سے مسلسل اس طرح کے غیرمعمولی فیصلے لے رہی ہے۔ ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسحاق ڈار کو وزیرخارجہ بنانے پر جو بدمزگی ہوئی اسے ختم کرنے کیلئے انہیں نائب وزیراعظم بنایا گیا، مجھے وزارت دینے کا معاملہ اب نواز شریف کے پاس ہے وہ جو چاہیں فیصلہ کریں، پی ٹی آئی کل اکثریت ثابت کردے تو اپنی حکومت بناسکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید