• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران دور میں یوکرین سے گندم کی درآمد، معاملے کی تحقیقات کی جائے، سینیٹ میں مطالبہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) ایوان بالا میں ارکان نے نگران دور حکومت میں یوکرین سے گندم کی درآمد کے معاملے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ارکان نے بلوچستا ن اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور مہنگائی سمیت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے ۔ پیر کو سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر عون عباس بپی نے کہاکہ نگران دور میں یوکرین سے گندم منگوا کر اس ملک کے کسانوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا اور اس وجہ سے آج کسان سڑکوں پر ہیں،کسی نے اس سسٹم میں رہ کر 85ارب روپے کمائے ،نگران دور میں چور پنجاب اور وفاق کی حکومت میں بیٹھا تھا اس کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر سیکرٹری فوڈ کو بلا کر باز پرس کی جائے۔

اہم خبریں سے مزید