• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کی حالت زار، اسکول کی عمارت نہ ہونے سے بچے بھینسوں کے باڑے میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور، گرمی اور بدبو سے بچوں کی حالت خراب

میرپورخاص(نامہ نگار) میرپورخاص کے نواحی گوٹھ میں سرکاری پرائمری اسکول کے بچے بھینس کے باڑے میں بغیر فرنیچر کے درختوں کے نیچےگندگی کے ماحول میں زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہےہیں،تفصیلات کے مطابق تعلقہ حسین بخش مری کے گوٹھ بادل شاھ میں 2005سے قائم گورنمنٹ پرائمری اسکول کی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے ایک سو سے زائد بچےسخت گرمی میں گوٹھ کے ایک شخص کی جانب سے دیئے جانے والے بھینسوں کے باڑے میں درختوں کے سائے میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں سخت گرمی اور بدبو کی وجہ سے اکثر بچو ں کی حالت خراب ہوجاتی ہے اس حوالے سے اسکول کے استاد محمد شاہد، ضیا حیدر نقوی اور دیگر نے کہا کہ یہ اسکول 2005 میں قائم ہوا تھا اس وقت اسکول میں ایک سو سے زیادہ بچے داخل ہیں اسکول کی عمارت نہ ہونے کی وجہ ایک شخص کی اوطاق میں تدریسی عمل جاری تھا اور اوطاق خالی کرانے کے بعد گاؤں کے ایک شخص نے اپنے مال مویشیوں کے باڑے کی جگہ دی ہے اور جگہ کم ہونے کی وجہ سے بچے درختوں کے سائے میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں جہاں بجلی کی سہولت سمیت فرنیچر بھی نہیں ہے جبکہ سخت گرمی اور بدبو گندگی کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر بچے اور استاد اذیت ناک صورت حال سے دوچارہیں جبکہ اسکول کا پلاٹ بھی موجود ہے اور ہم نے متعدد بار اعلی افسران کو اسکول کی عمارت بنانے کے لئے تحریر طور پر درخواستیں بھی دے رکھی ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید