• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفح، اسرائیلی فضائی حملوں میں 31 فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہوگئے

کراچی(نیوز ڈیسک)غزہ کے طبی ماہرین نے گزشتہ روز بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں دو بھائیوں سمیت 30افراد شہیداور متعدد زخمی ہوگئے،جبکہ حماس کے رہنما مصری اور قطری ثالثوں کے ساتھ اسرائیل کی تجویز پر مذاکرات کے نئے دور کے لیے قاہرہ پہنچ گئے۔ جنوبی شہر رفح میں تین مکانات پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 25 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، غزہ کی پٹی کے شمال میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے دو گھروں کو نشانہ بنایا، جس میں کم از کم چار افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے گھر پر حملے سے دو بھائی شہید ہو گئے۔
اہم خبریں سے مزید