• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسابقتی کمیشن، آرامکو کے گوپٹرولیم میں 40 فیصد حصص کے حصول کی منظوری

اسلام آباد( کامرس رپورٹر)آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص حاصل کر لیے مسابقتی کمیشن نے آرامکو کے گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ میں 40فیصد ایکویٹی حصص کے حصول کی منظوری دیدی ہے،آرامکو نے سی سی پی میں پری مرجر درخواست دائر کی ،سی سی پی کے مرجر تجزیے سے ظاہر ہوا کہ اس حصول کے نتیجے میں متعلقہ مارکیٹ میں حصول کنندگان کا غلبہ نہیں ہوگا اسلئے اس مرجر کی اجازت دے دی گئی مرجر کی منظوری کا یہ فیصلہ کمپٹیشن کو فروغ دینے اور پاکستان میں منصفانہ کاروباری ماحول کو یقینی بنانے کے سی سی پی کے مشن سے ہم آہنگ ہے،اس حصول سے پاکستان کے توانائی کے شعبے میںانتہائی ضروری غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری آئے گی جس سے اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید