• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے کسانوں کو پنجاب اسمبلی کی طرف آنے سے روکدیا، لاٹھی چارج، کئی گرفتار

لاہور( این این آئی)پولیس نے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کیلئے آنے والے کسانوں کو جی پی او چوک میں آگے بڑھنے سے روک دیا جبکہ لاٹھی چارج کے بعد متعدد کسانوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا، پولیس کی جانب سے کسانوں کو پنجاب اسمبلی کی طرف آنے سے روکنے کیلئے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں جسکی وجہ سے عام شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا ، ملک احمد خان بھچر کی قیادت میں اپوزیشن اراکین اسمبلی نے کسانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے ہدف سے کم گندم خریدنے کے اعلان کیخلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج اور دھرنے کا اعلان کیا تھا جسکے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری کو صبح سویرے ہی مال روڈ اور شہر کے داخلی راستوں پر تعینات کر دیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید