• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا، اوپن مارکیٹ میں 9 پیسے تک مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے تک کم اور اوپن مارکیٹ میں 9 پیسے تک بڑھ گئی، یورو کی قیمت میں 82 پیسے تک کا اضافہ،پاؤنڈ بھی 1.20 روپے تک مہنگا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پرانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کی کمی سے 278.25 روپے سے کم ہو کر 278.20 روپے اور قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 278.50روپے سے کم ہو کر 278.40 روپے ہو گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 3 پیسے کی کمی سے 277.03 روپے سے کم ہو کر 277.00 روپے ہو گئی لیکن قیمت ٖفروخت 9 پیسے کے اضافے سے 279.59 روپے سے بڑھ کر 279.68 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 82پیسے کے اضافےسے 293.78روپے سے بڑھ کر 294.60 روپے اور قیمت فروخت 79پیسے کے اضافے سے296.56 روپے سے بڑھ کر 297.35 روپے ہو گئی۔پیر کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1.20روپے کے اضافے سے 343.36 روپے سے بڑھ کر 344.56 روپے اور قیمت فروخت 1.18 روپے کے اضافے سے 346.63 روپے سے بڑھ کر 347.81 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید