• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے بانڈز کے اجراء سے 1375 ارب روپے کی بچتیں حاصل

اسلام آباد(اے پی پی)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس)نے جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل کر لی ہیں۔ جاری مالی سال میں سی ڈی این ایس نے 1742 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔ سی ڈی این ایس کے اہلکار نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جولائی سے 25اپریل تک کی مدت میں ادارے نے 1375 ارب روپے کی بچتیں نئے بانڈز کے اجرا کے ذریعے حاصل کیں جومجموعی ہدف کا 80فیصد ہیں۔ جاری مالی سال کے لئے اسلامی مالیات کے تحت 75ارب روپے کی بچتوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید