• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان بالا، مالیاتی بل پر سفارشات کثرت رائے کی بنیاد پر پیش کرنے کی منظوری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ایوان بالا میں مالیاتی بل پر سفارشات کثرت رائے کی بنیاد پر پیش کرنے کی منظوری دیدی گئی اپوزیشن سمیت سینیٹر سعدیہ عباسی نے سفارشات پیش کرنے کی مخالفت کی، ٹیکس قوانین پر سفارشات کیلئے قائم خصوصی کمیٹی کے کنوینر سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کمیٹی کی رپورٹ پیش کی سعدیہ عباسی نے کہا کہ ٹیکس فائلنگ کیلئے خصوصی کمیٹی کیوں بنائی گئی ہے ایسی کونسی جلدی تھی کہ صرف تین ممبرز پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہےملک میں قوانین کو منظور کرنے کا طریقہ یہ اپنایا جارہا ہے کہ ہر کام جلدی میں کیا جائے ،اپنے ملک کا ڈیٹا غیر ملکی کمپنیوں کے حوالے کیوں کیا جارہا ہےیہ ملک کو نقصان پہنچانے والے کام ہیں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا اگر طریقہ کار پر کسی کو اعتراض ہے تو اسکا جواب دیا جاسکتا ہے رپورٹ سب کے سامنے پڑی ہے یہ رپورٹ صرف اس ایوان میں پیش کی جارہی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید