• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچہری چوک کشادگی منصوبے کے ورکنگ پیپرز کی منظوری

اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے ) پی ڈی ڈبلیو پی نے راولپنڈی کچہری چوک کشادگی منصوبے کے ورکنگ پیپرز کی منظوری دیدی ۔پی ڈی ڈبلیو پی کی طرف سے منصوبے کی منظوری آئندہ دو ہفتوں کے دوران متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی اینڈ ڈی کی زیر صدارت پیر کو راولپنڈی کچہری چوک کشادگی منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے پری پی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ ہائی وے پنجاب کے ایس ای راولپنڈی ون راؤ طاہر اکرم اور ایکسین اظہر حنیف نے چیئرمین کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ واضح رہے کہ اس منصوبے کی لاگت 1818اعشاریہ 891ملین روپے ہے جس میں وکلاء کیلئے پارکنگ پلازہ بھی شامل ہے ۔پارک پلازہ کی لاگت 45کروڑ روپے لگائی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس منصوبے پر رواں سال ہی کام شروع ہونے کی توقع ہے ۔
اسلام آباد سے مزید